ممبئی / لکھنؤ،20اپریل(ایجنسی) ملک میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تین مشتبہ دہشت گردوں کو جمعرات (20 اپریل) کو پانچ ریاستوں کی پولیس ٹیموں نے ایک مشترکہ مہم میں گرفتار کر لیا. ان کے علاوہ کچھ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے.
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">ایک افسر نے بتایا کہ دہلی پولیس کے خصوصی سیل، اتر پردیش اور مہاراشٹر کی اے ٹی ایس اور آندھرا پردیش، پنجاب اور بہار کی پولیس ٹیموں کے مشترکہ مہم کے دوران جمعرات کو صبح ممبرا (مہاراشٹر)، جالندھر (پنجاب)، (بہار)، بجنور اور مظفرنگر (اتر پردیش) میں چھاپے مارے گئے.